عوام کو بنیادی خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا اولین ترجیح ہے، چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمشن
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمشن محمد سلیم خان کے زیر آر ٹی ایس کمیشن ایکٹ اور نوٹیفائیڈ سروسز کے حوالے سے آگاہی سیشن کا ڈپٹی کمشنر آفس میں انعقاد۔ جس میں کمشنر آر ٹی ایس ذاکر حسین افریدی، جج آر ٹی ایس کمشن محمد عاصم امام، ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نجیب الرحمان سمیت ایڈمنسٹریشن افسران اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
آگاہی سیشن میں چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان نے خدمات تک رسائی کے قانون اور کمیشن کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن زاکر حیسن افریدی نے شرکاء کو آر ٹی ایس ایکٹ، اس کے نوٹیفائیڈ پبلک سروسز، اغراض و مقاصد، قانونی ضوابط اور نامزد افسر اور اپیلٹ اتھارٹی سے عوامی خدمات حاصل کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا۔
چیف کمشنر محمد سلیم خان نے شرکت کرنے والے افراد کے سوالات کے جوابات دئیے. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہے۔ بنیادی عوامی خدمات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے اور کمیشن معاشرے کے کارآمد افراد کو ساتھ لیکر عوام میں ان حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں.
چیف کمشنر نے محمد سلیم خان نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نہ ہوتا تو اج عوام بنیادی حقوق کے متعلق اس حد تک اگاہ نہ ہوتے. بنیادی قوانین سے آگاہی ہی عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کی قابل بناتے ہیں.
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us