ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کا اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ماہین حسن کے ہمراہ جامڑہ فارم محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے حیاتیاتی کنٹرول لیبارٹری کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر مردان نے لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت عصر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹکشن محمد عاصم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جامڑہ فارم ڈاکٹر وقاص خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو حیاتیاتی کنٹرول لیبارٹری کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لیبارٹری کے قیام کا مقصد نہ صرف زہریلی ادویات کے فصلات پر کم سے کم استعمال کو یقینی بنانا بلکہ مختلف دشمن کیڑوں کی حیاتیاتی طریقے سے موثر اور دیرپا کنٹرول کو یقینی بھی بنانا ہے۔
محکمہ زراعت کے افسران نے کہا کہ ٹرائی کو گرامہ گارڈز کے استعمال سے نہ صرف فصلات کو دشمن کیڑوں کے حملوں سے بچانا ہے بلکہ یہ ماحول اور انسان دوست عمل ہے ان کارڈز کے استعمال سے حاصل شدہ فصلات کی کوالٹی بہتر رہے گی اور فوڈ سیکیورٹی کا مسلہ بھی نہیں رہیگا.
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی ایف سیڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا اور تخم کی صفائی اور گریڈینگ کے عمل کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو تمام عمل میں مذید بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے افسران و اہلکاروں کے خدمات کو سراہا۔ اور وزٹر رجسٹر میں اپنے تاثرات درج کئے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us